یہ ہدایت نامہ مریضوں اور تیمارداروں کے لیے بہت مفید ہے۔
زخم کی صفائی کا طریقہ
براہ کرم درج ذیل ہدایات غور سے پڑھیں اور ان پر عمل کریں:
1. ابتدائی مرحلہ:
زخم پر پایوڈین لگائیں (ابتدائی دنوں میں چند مرتبہ)۔
پانچ منٹ انتظار کریں تاکہ جراثیم کش اثر مکمل ہو سکے۔
2. صفائی کے بنیادی اصول:
ہاتھ اور کپڑے مکمل طور پر صاف اور دھلے ہوئے ہونے چاہئیں۔
نارمل سیلائن ڈرپ کے کنکشن میں باریک سوراخ کریں تاکہ دھار کے ذریعے زخم کی دھلائی کی جا سکے۔
3. زخم کی گہری صفائی:
اگر زخم کے نیچے یا اطراف میں سوجن محسوس ہو تو اس میں ممکنہ طور پر پیپ یا جما ہوا خون موجود ہو سکتا ہے۔
سائیڈوں سے دباکر مواد نکالنے کی کوشش کریں، بالکل اسی طرح جیسے چہرے کے کیل مہاسے نکالے جاتے ہیں۔
تاہم، اگر زیادہ درد ہو یا آپ تذبذب کا شکار ہوں تو رک جائیں اور مشورے کے لیے مجھ سے رجوع کریں۔
4. اگر نارمل سیلائن میسر نہ ہو:
نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک اور ڈیٹول ملا کر زخم کو 5-7 منٹ تک بھگو کر رکھیں۔
یا پھر 20cc کی سرنج میں یہی پانی بھر کر پریشر کے ساتھ زخم کو دھوتے رہیں۔
نوٹ: بعض مریضوں کو ڈیٹول سے الرجی ہو سکتی ہے، لہٰذا متبادل کے طور پر پوٹاشیم پرمنگنیٹ (عام طور پر "لال دوا" یا پِنکی کے نام سے مشہور) استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک چٹکی پوٹاشیم پرمنگنیٹ کو ایک بالٹی پانی میں گھولیں (پانی ہلکا گلابی مائل ہونا چاہیے) اور اسے نہانے، طہارت یا زخم دھونے کے لیے استعمال کریں۔ (آنکھوں کو بچائیں!)
5. زخم کو محفوظ رکھنے کا طریقہ:
زخم خشک کرنے کے بعد سفید پیٹرولیم جیلی یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینٹی بائیوٹک مرہم (جیسے پالی فیکس، فیوسیڈن یا فلوگوسڈ) لگائیں۔
اس پر سرجیکل گاز پٹی رکھیں تاکہ مرہم کی چکناہٹ کپڑوں کے ساتھ رگڑ کھا کر فوری اتر نہ جائے۔
اہم ہدایات:
اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو مختصر اور متعلقہ میسج کے ذریعے مجھ سے رابطہ کریں۔
طویل اور غیر متعلقہ پیغامات سے گریز کریں کیونکہ مصروفیت کے باعث تفصیلی جوابات دینا ممکن نہیں ہوگا۔
بہتر ہوگا کہ کسی نزدیکی ڈسپنسر یا نرس کو یہ ہدایات پڑھوا کر تفصیل سمجھ لیں۔ اگر اس کے بعد بھی کوئی الجھن ہو تو براہ راست مجھ سے رجوع کریں۔
اللّٰہ تعالیٰ سب کو صحت عطا فرمائے۔ آمین!
---
یورولوجسٹ کون ہوتا ہے؟
یورولوجسٹ وہ ماہر ڈاکٹر (سرجن) ہوتے ہیں جو پیشاب کی نالی، گردے، مثانے، اور مردانہ تولیدی نظام کے امراض کی تشخیص اور علاج کرتے ہیں۔ ان کی مہارت میں ادویاتی علاج کے ساتھ ساتھ پیچیدہ جراحی (سرجری) بھی شامل ہوتی ہے۔
یورولوجسٹ درج ذیل مسائل کا علاج کرتے ہیں:
✅ گردوں کی پتھری اور دیگر امراض
✅ پیشاب کی رکاوٹ اور انفیکشن
✅ مردانہ تولیدی صحت کے مسائل
✅ بچوں میں پیدائشی یورولوجیکل نقائص
پیڈیاٹرک یورولوجسٹ بننے کے لیے مزید 2-4 سال کی خصوصی ٹریننگ درکار ہوتی ہے۔ اس شعبے میں ماہر ڈاکٹرز بچوں میں گردے اور مثانے کے پیدائشی نقائص کا علاج جدید طبی اصولوں کے مطابق کرتے ہیں تاکہ زندگی کے معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
---
ڈاکٹر محمد نسیم جاوید
ایف۔ سی۔ پی۔ ایس (یورولوجی)
پیڈیاٹرک، جیریاٹرک، اینڈوسکوپک، لیپروسکوپک، اور ری کنسٹرکشن یورولوجسٹ
✅ صرف متعلقہ بیماریوں کے مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا۔
✅ وہ بالغ مریض جن کا عمومی علاج قریبی ڈاکٹروں سے ممکن ہے، وہ براہ کرم بلاوجہ وقت ضائع نہ کریں۔
بچوں میں درج ذیل مسائل خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں:
⚠️ پیدائش سے پہلے الٹراساؤنڈ میں گردے یا مثانے میں سوجن
⚠️ پیدائش کے بعد پیشاب کی تکالیف یا رکاوٹ
⚠️ عضوِ تناسل کے پیدائشی نقائص
⚠️ گردوں کا فیل ہونا یا اس سے ملتی جلتی علامات
اگر لوکل ڈاکٹروں کو مسئلہ سمجھ نہ آئے، تو فوری طور پر لاہور کلینک پر تشریف لائیں۔
📍 کلینک ایڈریس:
8-جیل روڈ، مین گلبرگ، لاہور
⏳ کلینک ٹائمنگ:
🕒 رمضان المبارک: شام 3 سے 5 بجے تک
🕖 عام دنوں میں: رات 7 سے 9
بجے (سوموار تا ہفتہ)
📩 رابطہ کریں:
📧 Info.NaseemJaved@gmail.com
اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین!
Dr. Muhammad Naseem Javed
Endoscopic Pediatric Urologist
BSc, MBBS, FCPS (Urology)
*Ammar Medical Complex,* 8-Jail Road, Lahore
Mon to Sat 7:00pm to 8:30pm *Ramzan Timings* *2-4 pm* Landline phone numbers:
04235754916
04235754917
04235754918
04235754919
*میں آپ کی طرف سے آنے والی کال کا نمبر اپنے کلینکل اسسٹنٹ سے شئیر کروں گا۔ کوشش ھو گی کہ وہ بھی آپ کی بہتر راہنمائی کے لیے آپ سے رابطہ کرے۔ تاھم غیر تسلی بخش جواب ملنے کی صورت میں یا کال نہ پِک ہوسکنے کی صورت میں آپ مجھے اسی نمبر پہ کال یا میسج کریں۔ 03008662892* WhatsApp
Second Clinic: *Farooq Hospital Avenue Mall DHA Lahore****** *4 pm onwards* Ring reception or *book through Oladoc*
Comments
Post a Comment